بریکنگ نیوز
آج ہے۔ Thursday, December 25 | 06:47:51 PM
news image
December 9, 2025

حیدرآباد میں دو روزہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا آغاز پیر کے روز بھارت فیوچر سٹی میں ہوا، جس کا افتتاح گورنر جشندو دیو ورما نے کیا۔ پہلے ہی دن عالمی اور ملکی صنعت کاروں کی جانب سے تقریباً 2.43 لاکھ کروڑ روپے (22 بلین ڈالر سے زائد) کی سرمایہ کاری کے اعلانات کیے گئے۔

اس سمٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے ڈائریکٹر ایرک سوائیڈر نے کیا، جنہوں نے 10 بلین ڈالر یعنی ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ پہلے دن ریاستی وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی کی موجودگی میں 35 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.9 لاکھ کروڑ روپے رہی۔

وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تلنگانہ دیگر ریاستوں سے نہیں بلکہ چین، جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا اور سنگاپور جیسے ممالک سے مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے تیز رفتار ترقیاتی ماڈل کو اپنانے اور تلنگانہ رائزنگ 2047 کے ویژن کے تحت 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف دہرایا۔

اہم معاہدوں میں ڈیپ ٹیک، فیوچر سٹی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں 1.04 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ بروک فیلڈ-ایکسس وینچرز کنسورشیم نے بھارت فیوچر سٹی کے قیام کے لیے 75 ہزار کروڑ روپے جبکہ ویتنام کی ون گروپ نے اسمارٹ اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں 39,700 کروڑ روپے کے معاہدے ہوئے، جن میں ایورن-ایکسس انرجی کا 31,500 کروڑ روپے کا سولر اور ونڈ پروجیکٹ اور MEIL گروپ کی 8,000 کروڑ روپے کی پاور و موبیلیٹی سرمایہ کاری شامل ہے۔

ایرو اسپیس، دفاع اور لاجسٹکس کے شعبے میں 19,350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ GMR گروپ نے ایوی ایشن اور کارگو انفراسٹرکچر کی توسیع کے لیے 15 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جبکہ اپولو مائیکرو سسٹمز اور سولر ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس نے دفاعی سازوسامان کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ٹرمپ گروپ کے ایرک سوائیڈر نے کہا کہ ان کی سرمایہ کاری بھارت فیوچر سٹی میں اسمارٹ سٹی، انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ، انٹرٹینمنٹ اور ریٹیل شعبوں میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے ابھرتا ہوا ریاستی مرکز بن رہا ہے۔

ادھر، اڈانی پورٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرن اڈانی نے تلنگانہ میں 48 میگاواٹ گرین ڈیٹا سینٹر کے لیے 2,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
جبکہ اپولو ہاسپٹلس گروپ نے آئندہ تین برس میں ریاست میں 1,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا، جس میں اپولو پروٹون سینٹر اور انوویشن سینٹر شامل ہیں۔

لنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے پہلے دن 2.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے، ٹرمپ گروپ، اڈانی اور اپولو ہاسپٹلس کے بڑے اعلانات۔

چھتیس گڑھ بند کے دوران ہندوتوا ہجوم کی کرسمس سجاوٹ پر توڑ پھوڑ، میگنیٹو مال میں ہنگامہ

کرسمس کی شام چھتیس گڑھ بند کے دوران رائے پور کے میگنیٹو مال میں ہندوتوا کارکنوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا۔ مال انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے...

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے امتحانی سوال پر نظریاتی عدم توازن کا الزام

اے بی وی پی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک امتحانی سوال پر اعتراض کرتے ہوئے اسے نظریاتی عدم توازن قرار دیا ہے، جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے تاحال کوئی...

مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن شیخ فیصل بن عبد الملک نعمان کا انتقال

مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کا مدینہ منورہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ فجر کے بعد ادا کی گئی اور...

سڑک حادثات میں مدد کرنے والوں کے لیے 25 ہزار روپے انعام، نیتن گڈکری کا اعلان

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نیتن گڈکری نے منگل کے روز سڑک حادثات میں زخمی افراد کی مدد کے لیے آگے آنے والوں کی حوصلہ افزائی...

حیدرآباد: گولگڈہ کے رہائشی کو سیکسٹورشن فراڈ، 3.4 لاکھ روپے کا نقصان

حیدرآباد کے گولگڈہ علاقے میں ایک شخص سیکسٹورشن اور آن لائن بلیک میلنگ کا شکار ہو گیا، جس میں اسے 3.4 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سائبر کرائم پولیس...

حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 19 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا

حیدرآباد: (شمع نیوز )حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 19 سے 21 دسمبر تک پرسادس ملٹی پلیکس تھیٹر کے اسکرین نمبر 4 اور 5 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول...

غازی آباد میں کرائے کا تقاضا جان لیوا ثابت ہوا، کرایہ دار جوڑے نے مالکن کو قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں چھپا دی

شمع نیوز) غازی آباد کے راج نگر ایکسٹینشن علاقے میں ایک نہایت سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں کرایہ مانگنے پر کرایہ دار جوڑے نے اپنی مالکن...

حیدرآباد: مالکاجگری میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ماں نے اپنی ہی سات سالہ بیٹی کو تیسری منزل سے گرا دیا

وسنت پوری کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معصوم بچی جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں حیدرآباد(...