تلنگانہ (شمع نیوز)
ریاست آندھر ا پردیش کے ضلع گنٹور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ معصوم بچے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے۔
مقامی افراد نے شہری انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ پہلے بھی کئی بار آوارہ کتے بچوں اور بزرگوں پر حملے کر چکے ہیں، لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر نے کا انتباہ دیا ہے اور حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید معصوم جانیں ضائع نہ ہوں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بلدیہ اپنی ذمہ داری نبھائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔
حیدرآباد کے پرانے شہر میں فلک نما روڈ اوور برج (RoB) کا افتتاح جمعہ کو وزیر برائے ٹرانسپورٹ پونم پرابھکر اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی...
حیدرآباد: اتوار کو تلنگانہ میں شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بنیادی ڈھانچہ جیسے سڑکیں اور نچلی سطح...
دہلی (شمع نیوز)مرکزی حکومت نے پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ...
پنجاب (شمع نیوز)پنجاب کے شہر کھڑ میں دن دہاڑے لُوٹ کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کچھ نامعلوم بدماشوں نے ایک اسکوٹی سوار کو اوورٹیک کرتے...
حیدرآباد (شمع نیوز)حیدرآباد میں ایک اور لفٹ کے ذریعہ حادثہ پیش آیا ہے، اس بار علاقہ مراد نگر میں واقع چھوٹی مسجد کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں لفٹ ٹو ٹنے...
تلنگا نہ (شمع نیوز)محکمہ موسمیات (IMD) نے تلنگانہ میں 8 اپریل سے 13 اپریل تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنس اور رجسٹریشن کارڈز کے اجرا کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مہاراشٹرا ماڈل کو اپنانے کی تیاری کی جا رہی...
تلنگانہ (شمع نیوز)ریاست آندھر ا پردیش کے ضلع گنٹور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ معصوم بچے پر حملہ کر دیا، جس کے...