آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے وقف جائیدادوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت مسلم خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کا فی سنجیدہ ہے۔
وجئے واڑہ میں حکومت کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رمضان کو ضبط نفس، خیرات اور غور و فکر کا مہینہ قرار دیا۔وزیر اعلی نائیڈو نے دعوی کیا کہ تلگو دیشم پارٹی نے ہمیشہ وقف جائیدادوں کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی حکومت نے متنازعہ جی او 43 کو منسوخ کر کے وقف بورڈ کو بحال کیا، جو عدالتی تنازعات کے باعث غیر فعال ہو گیا تھا۔ چیف منسٹر آندھر ا پردیش نے مسلمانوں کے لیے اپنے دیرینہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ڈی پی
حکومت نے حیدرآباد اور کرنول میں اردو یونیورسٹیاں قائم کیں، کڑپہ میں حج ہاؤس بنایا اور 2014 سے 2019 کے درمیان 32,722 غریب مسلم دلہنوں کو 163 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ڈی پی نے متحدہ آندھرا پردیش میں بھی مسلمانوں کے لیے کئی اقدامات کیے، این ٹی آر نے فینانس کارپوریشن قائم کی، اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا اور وقف جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنایا۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ائمہ کی تنخواہیں 10,000 روپے اور مؤذنین کی 5,000 روپے کردی گئی ہیں، جبکہ اقلیتی بہبود کے بجٹ میں 1,300 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 5,434 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں فلک نما روڈ اوور برج (RoB) کا افتتاح جمعہ کو وزیر برائے ٹرانسپورٹ پونم پرابھکر اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی...
حیدرآباد: اتوار کو تلنگانہ میں شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بنیادی ڈھانچہ جیسے سڑکیں اور نچلی سطح...
دہلی (شمع نیوز)مرکزی حکومت نے پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ...
پنجاب (شمع نیوز)پنجاب کے شہر کھڑ میں دن دہاڑے لُوٹ کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کچھ نامعلوم بدماشوں نے ایک اسکوٹی سوار کو اوورٹیک کرتے...
حیدرآباد (شمع نیوز)حیدرآباد میں ایک اور لفٹ کے ذریعہ حادثہ پیش آیا ہے، اس بار علاقہ مراد نگر میں واقع چھوٹی مسجد کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں لفٹ ٹو ٹنے...
تلنگا نہ (شمع نیوز)محکمہ موسمیات (IMD) نے تلنگانہ میں 8 اپریل سے 13 اپریل تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنس اور رجسٹریشن کارڈز کے اجرا کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مہاراشٹرا ماڈل کو اپنانے کی تیاری کی جا رہی...
تلنگانہ (شمع نیوز)ریاست آندھر ا پردیش کے ضلع گنٹور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ معصوم بچے پر حملہ کر دیا، جس کے...