حیدرآباد (شمع نیوز)
تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی و ملعو ن راجا سنگھ نے ایک اور متنا زعہ بیا ن جاری کیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں منعقد ہ ایک پروگرام کے دوران پارٹی قائدین و کارکنا ن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام نو می کے موقع پر شو بھایاترا کے لئے کسی اجازت نہیں لی جا ئیگی۔ حیدرآباد پو لیس کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ انکے مجو زہ شو بھا یاترا میں روکاو ٹ نہ ڈا لیں۔”ہم رام نوامی منانے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیں گے، اور پولیس کو بھی یہ واضح کر دیتے ہیں کہ وہ کانگریس پارٹی کے دباؤ میں آکر ہمارے جشن کو روکا نہ جائے“۔ حلقہ گو شہ محل بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا کہ پولیس کو DJ استعمال نہ کرنے کی ہدایات دینا غیر قانونی ہے۔اپنا خطا ب جاری رکھتے ہونے ملعو ن ریاست مہار اشٹر ا میں او رنگ زیب کے معاملہ کا حو الہ دیتے ہو ہئے تلنگا نہ کے ہندوں کو اس معاملہ میں آگے آنے پر زور دیا ہے۔
معلو ن راجہ سنگھ نے مہاراشٹر کے رہنماؤں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اورنگ زیب کے مقبر ہ کی انہدامی تاریخ اور وقت فراہم کریں تا کہ وہ وہاں پہنچے۔ ملعو ن نے اپنے خطاب میں اویسی برادران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔مزید برآں، ملعو ن راجہ سنگھ نے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ وہ ہمیشہ ہندو مذہب کی حفاظت اور ترقی کے لیے کام کریں گے، اور کسی بھی دھمکی یا دباوکے سامنے نہیں جھکیں گے۔
تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ اپنے اشتعال انگیز بیانات اور مسلم مخالف مؤقف کے باعث مسلسل سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ کئی مواقع پر متنازع تقاریر اور نفرت انگیز بیانات دے چکا ہے، جن کی وجہ سے اس پر متعدد مقدمات درج ہوئے۔ راجا سنگھ کو ماضی میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ تبصرے کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ بعد ازاں، بی جے پی نے اسے پارٹی سے معطل کر دیا تھا، تاہم وہ بدستور ہندو انتہا پسند نظریات کی نمائندگی کرتے رہا۔
گاؤ رکھشا کے نام پر تشدد کی حمایت کی اور کئی بار اعلان کیا کہ وہ ہندو راشٹر کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے خلاف سخت بیانات اور اویسی برادران پر شدید حملے ان کی سیاست کا نمایاں حصہ ہیں۔ رام نوامی اور دیگر ہندو تہواروں کے دوران، وہ اکثر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ حالیہ بیان میں بھی انہوں نے کانگریس اور پولیس پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اورنگ زیب کے مزار کی انہدامی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا، جو ایک اور متنازع بیان بن چکا ہے۔
حیدرآباد کے پرانے شہر میں فلک نما روڈ اوور برج (RoB) کا افتتاح جمعہ کو وزیر برائے ٹرانسپورٹ پونم پرابھکر اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی...
حیدرآباد: اتوار کو تلنگانہ میں شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بنیادی ڈھانچہ جیسے سڑکیں اور نچلی سطح...
دہلی (شمع نیوز)مرکزی حکومت نے پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ...
پنجاب (شمع نیوز)پنجاب کے شہر کھڑ میں دن دہاڑے لُوٹ کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کچھ نامعلوم بدماشوں نے ایک اسکوٹی سوار کو اوورٹیک کرتے...
حیدرآباد (شمع نیوز)حیدرآباد میں ایک اور لفٹ کے ذریعہ حادثہ پیش آیا ہے، اس بار علاقہ مراد نگر میں واقع چھوٹی مسجد کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں لفٹ ٹو ٹنے...
تلنگا نہ (شمع نیوز)محکمہ موسمیات (IMD) نے تلنگانہ میں 8 اپریل سے 13 اپریل تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی...
تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے لائسنس اور رجسٹریشن کارڈز کے اجرا کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مہاراشٹرا ماڈل کو اپنانے کی تیاری کی جا رہی...
تلنگانہ (شمع نیوز)ریاست آندھر ا پردیش کے ضلع گنٹور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے ایک 4 سالہ معصوم بچے پر حملہ کر دیا، جس کے...