تلنگا نہ (شمع نیوز)وفاقی وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی لہر تیز ہوتی دیکھا ئی دے رہی ہے، جس میں دہلی کے جنتر منتر،پٹنہ اور وجے واڑہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPB) کی اپیل پر مظاہروں کا اہتما م کیا گیا۔
اس تحریک کے ساتھ یکجہتی کے طور پر، طلبہ اسلامی تنظیم (SIO) تلنگانہ نے ریاست کے مختلف شہروں اور اضلاع جیسے حیدرآباد، وارنگل، نظام آباد، کریم نگر اور دیگر مقامات پر عیدگاہوں اور مساجد میں پرامن احتجاج کا اہتما م کیا گیا اور وقف املاک کے حقوق و خودمختاری کی حفاظت کا مطا لبہ کیا ہے۔
ایس آئی او تلنگانہ کے ریاستی صدر، محمد فراز احمد نے کہاکہ "مرکزی حکومت وقف املاک کو اپنے ہندوتوا ایجنڈے اور ووٹ بینک کی سیاست کے لیے چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے جو اس طرح کے قانون سے مسلمانوں کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچتی ہے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وقف املاک اللہ کی ہیں، اور مسلمان صرف ان کے نگہبان ہیں —اس میں کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں۔"
ایس آئی او نے مزید کہا کہ ”ہم اس بل کے خلاف تین محاذوں پر فوری کارروائی کی اپیل کرتے ہیں:پہلا، اس کے نقصانات اور نتائج کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔دوسرا، مسلم کمیونٹی اور غیر مسلم اتحادیوں میں اس کا شعور پیدا کریں، اور یہ باور کرائیں کہ یہ جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے، نہ کہ ایک ہندو مسلم مسئلہ۔تیسرا، پرامن احتجاجوں اور دھرنوں کے ذریعے اس بل کی مزاحمت کریں، مسلم پرسنل لا بورڈ کی حمایت کے ساتھ“ (شمع نیوز)
اے بی وی پی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک امتحانی سوال پر اعتراض کرتے ہوئے اسے نظریاتی عدم توازن قرار دیا ہے، جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے تاحال کوئی...
مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کا مدینہ منورہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ فجر کے بعد ادا کی گئی اور...
نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نیتن گڈکری نے منگل کے روز سڑک حادثات میں زخمی افراد کی مدد کے لیے آگے آنے والوں کی حوصلہ افزائی...
حیدرآباد کے گولگڈہ علاقے میں ایک شخص سیکسٹورشن اور آن لائن بلیک میلنگ کا شکار ہو گیا، جس میں اسے 3.4 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سائبر کرائم پولیس...
حیدرآباد: (شمع نیوز )حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 19 سے 21 دسمبر تک پرسادس ملٹی پلیکس تھیٹر کے اسکرین نمبر 4 اور 5 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول...
شمع نیوز) غازی آباد کے راج نگر ایکسٹینشن علاقے میں ایک نہایت سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں کرایہ مانگنے پر کرایہ دار جوڑے نے اپنی مالکن...
وسنت پوری کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معصوم بچی جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں حیدرآباد(...
متھرا میں دہلی-آگرہ ایکسپریس وے پر شدید دھند کے باعث 7 بسوں اور 3 گاڑیوں کے تصادم میں 4 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ کئی گاڑیوں میں آگ...